• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ٹی وی چینل کی لائیو کوریج کے دوران سٹیج گرنے سے زخمی ہونیوالی خاتون چل بسی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نیلور کے علاقہ میں نجی ٹی وی چینل  کے پروگرام کی لائیو کوریج کے دوران سٹیج گرنے سے شدید زخمی ہونیوالی خاتون جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ تین بچوں کی ماں ایوان صدر کے فوٹو گرافر محمد عدنان کی اہلیہ تھی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ نماز جمعہ کے بعد مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو میں ادا کی جائیگی۔ اس حادثہ میں ایک سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں بچے‘ بوڑھے اور خواتین بھی شامل تھے۔ پانچ افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین