اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان پاک جاپان بزنس کونسل کی دعوت پر جاپان کے اہم دورے پر ناگویا پہنچ گئے۔ ائیرپورٹ پر ان کا استقبال پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین سمیت اہم جاپانی شخصیات نے ان کا استقبال کیا ۔
اپنے دورہ جاپان میں جہانگیر خان جاپان اسکواش فیڈریشن کے صدر سمیت اہم اسکواش تنظیموں سے ملاقات کریں گے ۔
اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کا کہنا ہے کہ جہانگیر خان ان کے ساتھ مل کر اسکواش کو اولمپک 2020 میں شامل کرانے کے لیے کوششیں کریں گے تاکہ اسکواش کو عالمی سطح پرتسلیم کیا جائے اور پاکستان بھی مستقبل میں اسکواش میں میڈل حاصل کرسکے ۔
اس موقع پر جہانگیر خان نے پاک جاپان بزنس کونسل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسکواش کو اولمپک کھیلوں میں شامل کرانے کے لیے پاک جاپان بزنس کونسل اور رانا عابد حسین کا اہم کردار ہے جس کی وہ قدر کرتے ہیں ۔