سکھر (اے پی پی) ایکسائیز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول سندھ کی جانب سے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم (GIS )کے تحت سکھر شہر میں جائیداد اور پروفیشنل ٹیکس سروے اور کمپیوٹرائزڈنظام متعارف کرایا گیاہے اس سلسلے میں آگاہی سیمینار سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ایکسائیز، ٹیکسیشن اینڈنارکوٹیکس سندھ عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ دنیا میں ترقی اور آگے بڑھنے کے لیے ہر چیز کا سروے اور حقائق پر مبنی معلومات حاصل کرنا ناگزیر ہوگیا ہے جدیدٹیکنالوجی انسانی اور سماجی ترقی کے لیے استعمال ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے ذریعے سکھر شہر کے طول و ارض کا اندازہ ہوگا اورحکومت کی جانب سے عوام سمیت تاجروں کو سہولیات دینے کی منصوبہ بندی میں مدد ملے گی جبکہ عوامی ملکیت کی تفصیل کمپوٹرائزڈ ہو کر ہمیشہ کے لئے ریکارڈ کی صورت اختیار کر لے گا جس میں کو ئی بھی تبدیلی یا گڑ بڑ نہیںکی جا سکے گی ۔