• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قوم کی اخلاقی زبوں حالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سیاست دانوں کا موازنہ کرتے ہوئے کسی ایک سیاستدان کے بارے میں اپنی رائے کچھ اس طرح دیتے ہیں ’’یار انہوں نے تھوڑا ہی کھایا ہے باقی سب تو لُٹیرے تھے‘‘۔ یعنی ہم اخلاقی پستی اور احساسِ کمتری کی اس کم ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہمیں ’’تھوڑا کھانے والے سیاست دان‘‘ نیک اور پارسا لگتے ہیں۔ اس قوم کے ذہنوں میں اس سوچ کا در کھلنا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ آخر کون اس کشتی کو بھنور سے نکال کر ساحل تک پہنچائے گا۔ موجودہ حکمرانوں کو دیکھ کر ذہن بس ایک ہی سوال آتا ہے قدرت کے بگاڑے کو کون سنوارے۔ یہ ملک قدرت کا ایک تحفہ ہے اور اس ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں حکمرانوں کا انتخاب نہایت سوچ و بچار کے بعدکرنا چاہئے۔
(سہیل تبسم)
(sohailtabassum34@gmail.com)

.
تازہ ترین