• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Stock Exchange 100 Index Closes At 51373 With A Gain Of 631 Points
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس631 پوائنٹس اضافے کے بعد 51373 پر بند ہوا، کاروبار کے دوران 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10196 ارب ہوگئی۔

ایک دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 100 ارب روپے بڑھ گئی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروبار کا اختتام 631 پوائنٹس اضافے سے کیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران رجحان مثبت رہا، 100 انڈیکس نے کاروبار اختتام 51 ہزار 373 پرکیا۔

کاروبار کے دوران 395 کمپنیوں کے 24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، کاروباری کئے گئے شیئرز کی مالیت 12 ارب 57کروڑ روپے رہی۔

کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن10 ہزار 196 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔

کاروبار کے اختتام پر جاری کئے گئے آئی ایف ایس ایل بروکریج کے ریسرچ نوٹ کے مطابق ایم ایس سی آئی میں شمولیت سے قبل سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے جو مارکیٹ کے بڑھنے کی اہم وجہ ہے۔
تازہ ترین