راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ،اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں شہری 7گاڑیوں ، 4موٹرسائیکلوں ،اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تین مسلح افرادگن پوائنٹ پرکلینک میں آنے والی خاتون سے طلائی زیورات اوررقم چھین کرفرارہوگئے،مسزعتیق نے بتایاکہ وہ ہفتہ کی رات پونے نوبجے کے قریب اپنے شوہرکے ہمراہ چاندنی چوک میں واقع ڈاکٹرعظمٰی کے کلینک چیک اپ کرانے گئیں ابھی کلینک میں داخل ہورہی تھیں کہ تین مسلح افرادنے انہیں گن پوائنٹ پرروک لیا اوران سے طلائی زیورات اوررقم وغیرہ چھین کرفرارہوگئے ،ادھرکلینک کی انتظامیہ کاکہناہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران یہاں ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں جب پولیس سے رابطہ کیاجاتاہے توجوان ملتاہے کہ ان کے پاس نفری نہیں ہے۔تھانہ بنی پولیس کو اصغرمال کالج کے قریب رہائش پذیر ندیم احمد نے بتایا کہ گھرکے نزدیک گاڑی پارک کررہاتھاکہ دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار آگئے جو اسلحے کی نو ک پر مجھ سے42ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ رتہ امرال پولیس کو عثمان علی نے بتایا کہ میں اور محمد بلال اپلائیڈفار مو ٹرسا ئیکل پر جا رہے تھے کہ اسی دوران 5موٹر سائیکل سوار آئے اور اسلحے کی نوک پر ہم سے موٹر سائیکل، انیس ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ نیو ٹائو ن کے علاقہ سے محمد خان کی جیپ نمبربی سی 3190،تھانہ کینٹ کے علاقہ سے اسرار کی کار نمبرایل آرڈی ۔-1000،تھانہ کینٹ کے علاقہ سے بلال کی کارنمبرآرآئی بی-142،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سے خادم حسین کی کا ر نمبرای وی -572،تھانہ روات کے علاقہ سے محمد آصف کی گاڑی نمبر سی ایچ بی -9494، تھانہ بنی کے علاقہ سے خواجہ خضر محمودکی کار نمبرایل ای ڈی -6002،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ سے قیصر رزاق کا کیر ی ڈبہ نمبر آرآئی ۔991،تھانہ کینٹ کے علاقہ سے کاشف کی موٹرسائیکل اپلائیڈ،تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ سے امان ستی کی سرکاری موٹرسائیکل نمبرایل ای جی 1512،تھانہ گوجر خان کے علاقہ سے فیضان احمد کاموٹر سائیکل نمبرآرآئی ایم ۔-16-9734،چوری ہو گیا۔تھانہ پیرودھائی کو محمد اعجاز نے بتایا کہ دودھ دہی کاکام کرتا ہوں ظفر اور اس کا بھا ئی مجھ سے 30من دودھ لے گئے جو کہ54ہزار روپے کا تھا جو اب رقم مانگنے پرٹال مٹول کر رہے ہیں ۔شالیمار پولیس کو گلزار احمد نے بتایا کہ وقاص قیوم اور ملک عثمان نے مجھے پلاٹ دکھا کر بیعانہ چار لاکھ روپے لیا اور مجھے نہ تو پلاٹ دیا جا رہا ہے اور نہ ہی بیعانہ کی رقم واپس کر رہے ہیں۔ کوہسار پولیس کو محمد فیصل نے بتایا کہ حاجی محمد عباس نے مجھ سے دکان ایک کروڑ ستاون لاکھ 72 ہزار میں خریدی مذکورہ معاہدے کی رو سے وہ مجھے بقایا رقم 72 لاکھ ستر ہزار واپس نہیں کر رہا۔محمد رفیق نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ محمد جاوید نے پلاٹ کے لین دین میں مجھے نو لاکھ پچیس ہزار کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا۔ عار رجا نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ شہر یار آفتاب نے کاروباری لین دین میں مجھے بیس لاکھ کا چیک دیا ۔ احتشام فرید نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ پلاٹ کے لین دین میں نوید اکرم نے دو لاکھ کا چیک دیا۔ مذکورہ چیک ڈس آنر ہونے پر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے ۔