گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تیز رفتار ٹریکٹرٹرالی اور رکشہ کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے بتایاجاتا ہے کہ کھیالی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی گزر رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والے رکشہ کو ڈرائیور کنٹرول نہ کر سکا تو رکشہ ٹرالی کو جالگا جس سے مسافر نیاز علی جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔