گجرات(نمائندہ جنگ) گجرات کے ن لیگی افراد نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، یونین کونسل ڈوگہ کے گاؤں گندرہ سے مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری محمد زمان اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شامل ہو گئے، شمولیت کرنے والوں میں چودھری سلیمان، چودھری علی زین،چودھری قمر زمان، چودھری محمد خالق، چودھری عبدالرؤف، چودھری محمد عباس، حافظ سلیمان بٹ، چودھری سجاد احمد، چودھری ذوالفقار احمد و دیگر شامل ہیں، انہوں نے مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین سے ملاقات کر کے شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر چودھری امتیاز احمد رانجھا، چودھری سعادت نواز اجنالہ، سید ساجد حسین شاہ، ککو بھٹی، چودھری شبیر و دیگر بھی موجود تھے، چودھری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ اداروں کے ساتھ محاذ آرائی شریف برادران کا پرانا وتیرہ ہے، شریف برادران نے ماضی میں بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر کے آمریت کا ثبوت دیا آج بھی وہ یہی تاریخ دہرا رہے ہیں اربوں روپے لگانے کے باوجود پاور پلانٹس نہیں چل رہے نندی پور پراجیکٹ پر کروڑوں خرچ کئے گئے مگر وہ پراجیکٹ ایک سال بھی نہ چل سکا، انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں پر رقم ضائع کرنے کی بجائے اگر منگلا ڈیم پر توجہ دی جائے تو انرجی بحران حل ہو سکتا ہے۔