راولپنڈی (ساجد چوہدری،اپنے نامہ نگارسے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے آئندہ مالی سال کا بجٹ مزید منظوری کیلئے ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ (ایم ایل اینڈ سی) راولپنڈی ریجن کو بھجوا دیا ہے ۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ پہلے ہی آئندہ مالی سال 2017-18ء کیلئے2ارب 74کروڑ 18لاکھ 77ہزار روپےکے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دے چکا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس محاصل کا تخمینہ ایک ارب 36کروڑ 13لاکھ 90ہزار روپے لگایا گیا ہے،راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو آئندہ مالی سال کے دوران اپنے وسائل سے ایک ارب 81کروڑ 68 لاکھ 90ہزار روپے حاصل ہونے کی توقع ہے، ترقیاتی کاموں کیلئے 20کروڑ 54لاکھ 80ہزار روپے جبکہ سڑکوں ، گلیوں ، نالیوں اور واٹر سپلائی کیلئے 22کروڑ 10لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں کٹ لگنے کے ساتھ ساتھ پراپرٹی ٹیکس کے ہدف میں بھی کمی متوقع ہے۔