• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل جونیئر ٹینس، شرکت کی تصدیق کیلئے 13 جون کی ڈیڈلائن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار انڈر 14 ایشین ٹینس فیڈریشن چیمپئن شپ کے لگاتار دو ایونٹس کراچی میں ہوں گے، بیک ٹو بیک ہونے والے ایونٹس میں انٹری کی آخری تاریخ 13 جون ہے، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے رائج آئی پن کےذریعے ایونٹس میں شرکت کیلئے انٹری کرائی جاسکتی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس کے انٹرنیشنل ایونٹس پاکستان میں ہورہے ہیں اور یہ سب کچھ فیڈریشن کے سربراہ سلیم سیف اللہ کی آنٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور ایشین ٹینس کنفیڈریشن سے مسلسل بات چیت کا نتیجہ ہے، بیک ٹو بیک دو انڈر 14 ایونٹس میں شرکت کیلئے قومی کھلاڑیوں کو براہ راست دیئے گئے آئی پن پر رابطہ کرکے اپنی شرکت کو یقینی بنانا ہوگا کیونکہ ان ایونٹس میں شرکت کا اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی سربراہی میں ایشن ٹینس فیڈریشن14 اینڈ انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ9 سے 21 جولائی تک کراچی میں ہوگی جس میں14 سال کے کھلاڑیوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جس میں ایسے کھلاڑی جو یکم جنوری 2003 اور 31دسمبر2007 کے دوران پیدا ہوئے شرکت کے اہل ہوں گے۔14 سال تک کی عمر کے لڑکے اور لڑکیاں سنگلز اور ڈبلز کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے۔ تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو رہائش اور طعام فراہم کیا جائے گا جبکہ پاکستانی غیرمقامی کھلاڑیوں کو رہائش اور طعام کے لئے الائونس دیا جائے گا جبکہ ریلوے کا اکنامی کلاس کا کرایہ بھی تمام مین ڈرا پاکستانی کھلاڑیوں کو دیا جائے گا۔

تازہ ترین