سکھر (بیورو رپورٹ) عالمی بینک کے فنانس اور فنی کمیٹی کے ماہرین نےسکھر بیراج کا دورہ کیا اور بیراج کے ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا، وفد کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا بیراج ازسرنو بنے گا یا اس کی مرمت ہو گی ۔ جائزہ لینے کے بعد چیف انجنیئر بیراج بھائی خان لاکھو نے اپنے دفتر میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔ وفد نے بتایا کہ بیراج کی باہر کی ساخت خوبصورت اور مضبوط ہے ۔ماہرین ایک مہینہ تک مرحلہ وار جائزہ لیں گے اس کے بعد ہی بیراج کی مرمت اور بحالی یا نئے بیراج کی تعمیر اور اس کے فنڈز کا فیصلہ کیا جائے گا۔