• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ،شیخوپورہ میں ناقص صفائی پر ہوٹل اور فیکٹری سیل

Rawalpindi Hotel And Factory Sealed Sanitation In Sheikhupura

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راول پنڈی اورشیخوپورہ میں چھاپے مارکر غیر معیاری اور مضرِصحت جوس تیار کرنے والی فیکٹری اور ایک ہوٹل سیل کر دیا، عملے سے ہاتھا پائی کرنے پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا گیا ۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق صدر بازار راولپنڈی میں زائد المیعاد اشیاء استعمال کرنےاور ناقص صفائی پر دیس پردیس ہوٹل سیل کر دیا گیا، ہوٹل کے کچن میں چوہوں اور کاکروچوں کی بھرمار تھی۔

ہوٹل مالک اور انجمن تاجران کے عہدےدار نے خاتون آفیسر سے ہاتھا پائی اوردست درازی کی اور دھمکیاں دیں، جس پر ہوٹل مالک اور انجمن تاجران کے عہدےدار کےخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے شیخوپورہ روڈ پر جعلی جوس بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مارا، جہاں سے غیر معیاری اور مضرِ صحت جوس کے 12 ہزار پیکٹ قبضے میں لے کر فیکٹری سیل کر دی گئی۔

نور الامین مینگل نے بتایا کہ فیکٹری میں فروٹ پلپ استعمال کیے بغیر کیمیکل فلیورز کی مدد سے جوس تیار کیے جا رہے تھے،حکام نے فیکٹری میں موجود تمام اسٹاک تلف کرکے مشینری ضبط کرلی۔

تازہ ترین