لندن (اے پی پی) مشہور انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوبارہ دنیا کا امیر ترین فٹ بال کلب بن گیا، یونائیٹڈ نے پانچ برسوں بعد امیر ترین کلبوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بزنس میگزین فوربز کے مطابق امیر ترین کلبوں کی سالانہ فہرست کے تحت مانچسٹر یونائیٹڈ دوبارہ دنیا کا امیر ترین کلب بن گیا ہے جس کی قدر 3.69 بلین ڈالر ہے، سپینش کلب بارسلونا 3.64 بلین ڈالر مالیت کے ساتھ دوسرے، ریال میڈرڈ 3.58 بلین ڈالر مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ سمیت انگلینڈ کے چھ کلب مانچسٹر سٹی، آرسنل، چیلسی، لیور پول اور ٹوٹنہام ہاٹسپر ٹاپ ٹین کلبوں میں شامل ہیں۔