• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں ہاکی کے کھیل کو کرکٹ یا ٹینس کی طرح عوامی پذیرائی دلانے کے لئے بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے ایک نیا عالمی ایونٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ہے ’ہاکی پرولیگ‘۔

ہاکی پرولیگ اگلے سال جنوری میں منعقد کیا جانا ہے تاہم اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے بہت تیزی کام جاری ہے۔ تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ پاکستان نے بھی اس ایونٹ میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

’پاکستان ہاکی فیڈریشن‘ نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم ایونٹ میں شرکت کرے گی۔

پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے، ’اے پی پی‘ کے مطابق ’فیڈریشن آف ہاکی‘ کا کہنا ہے کہ ہاکی میں پاکستان کا 13 واں رینک ہے۔ پاکستان کو ایونٹ میں حصہ لینے والی نو ٹیموں میں شامل کرلیا گیا ہے لیکن اس کے تمام ـ’ہوم میچز‘ اسکاٹ لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے بتایا کہ ’پاکستان ہاکی فیڈریشن‘ اور اسکاٹش ہاکی یونین کے درمیان مذاکرات طے پا چکے ہیں۔ یونین نے پاکستان کے تمام میچز گلاسگو میں کرانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پرولیگ کی ٹیموں میں مردوں اور خواتین کی نو، نو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ جنوری سے جون تک جاری رہے گا اور اس دوران 144میچز کھیلے جائیں گے۔ مقابلے ہفتہ وار منعقد ہوں گے۔

پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم ارجنٹائن، آسٹریلیا، بیلجیئم، برطانیہ، جرمنی، بھارت، ہالینڈ اور نیو زی لینڈسے مقابلے کرے گی۔

ایونٹ میں پاکستان کی خواتین کی ٹیم شامل نہیں۔ تاہم، دیگر ممالک کی خواتین کی ٹیمیں بھی ایونٹ کا حصہ ہوں گی۔ ان ممالک میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، چین، برطانیہ، جرمنی، بھارت، نیدر لینڈ، نیو زی لینڈ اور امریکہ شامل ہیں۔

 

 

تازہ ترین