• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اسٹارزنے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئینز نے ورلڈ کپ رسائی رائونڈ میں پاکستان کی کارکردگی کو افسوس ناک قرار دیا ہے، فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف کے موجودہ عہدے داروں سے جان چھڑائی جائے، انہوں نے قومی ہاکی کو مزید دس سال پیچھے دھکیل دیا ہے،کرکٹ کی جیت کو ہاکی کی شکست سے کرکرا کردیا، فیڈریشن کے سکریٹری من پسند لوگوں کو نوازنے میں مصروف ہیں، پاکستان کی اگلے ورلد کپ میں رسائی کا کوئی امکان نہیں ہے، سابق اولمپئن قمر ابراہیم نے کہا ہے کہ میں نے حنیف خان کے ساتھ کام کرنے سے اسی لئے انکار کیا تھا کہ جو لوگ ماضی میں ناکام تھے انہیں ہی ذمے داری دی جارہی تھی، پورے ٹور امنٹ میں گول کیپر کا کردار دکھائی نہیں دیا۔ گول کیپنگ کوچ کہاں ہے۔ سابق گول کیپر قمر ضیا نے کہا کہ فیڈریشن کے خلاف جلد سابق ہاکی اولمپئینز کو متحد کیا جائے گا اچھے لوگوں کو فیڈریشن میں لایا جائے ، موجودہ عہدے دار بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ، وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں اور فیڈریشن میں تبدیلی لائی جائے۔

تازہ ترین