• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ رسائی رائونڈ، قومی ہاکی ٹیم کا آج ارجنٹائن سےمقابلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کو اگلے ورلڈ کپ میں رسائی کے لئے جمعرات کو کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے سخت چیلنج کا سامنا ہوگا، لندن میں جاری ورلڈ کپ رسائی رائونڈ میں پاکستان کو کینیڈا اور اسکاٹ لینڈ کا میچ برابر ہونے کی وجہ سے لاسٹ ایٹ میں جگہ مل گئی۔ دیگر کوارٹر فائنل میں بھارت کا مقابلہ ملائیشیا ، ہالینڈ کا چیناور انگلینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوارٹر فائنل میں بہتر کارکرد کھائیں گے، گروپ میچوں میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے ہم مشکل حالات سے دوچار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کوارٹر فائنل میں نئے جذبے کے ساتھ میدان میں جائے گی اور کوشش ہوگی کہ اگلے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں ہماری پوزیشن اس وقت خاصی مشکل صورت حال سے دوچار ہے ، ہم زیادہ دبائو میں ہیں، کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ پچھلی شکست اور دبائو سے باہر آ کر ارجنٹائن کے ساتھ مقابلہ کریں ۔

تازہ ترین