• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچ ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی کی امید برقرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ہم اب بھی ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ اس رائونڈ سے کم ازکم دو ٹیمیں ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کر لینگی جس کے بعد مزید چار ٹیمیں اگلے رائونڈمیں پہنچ سکتی ہیں۔رسائی رائونڈ میں چھٹی پوزیشن ملنے کے بعد بھی ہمارے لئے رسائی کا راستہ ہے، دوسری صورت میں ایشیا کپ میں ہمیں ورلڈ کپ میں داخل ہونے کا موقع مل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ رسائی رائونڈ میںکار کردگی مایوس کن رہی جس کا ہمیں اندازہ نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف گول کا مارجن بھی زیادہ رہا ہے جس کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین