• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والے قومی کرکٹرز کے وارے نیارے، انعامات کی بارش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت نے کرکٹرز کے وارے نیارے کردیئے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیو ں کی ہر جگہخوب آئو بھگت ہورہی ہے۔ کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہوگئی ہے۔ اسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ کرکٹرز نے اپنے ایجنٹ کا تقرر کردیا ہے۔ ایک جونیئر کھلاڑی کی ایجنٹ نے انٹرویو کےلئے ٹیرف تیار کیا ہے جس کے ریٹ دس لاکھ سے پچاس لاکھ مقرر کئے ہیں۔ کچھ کھلاڑی رمضان ٹورنامنٹ کھیلنے کراچی آئے تو منتظمین نے انہیں ایئر پورٹ سے ریڈ کارپٹ ویلکم دیا اور کراچی میں خوب شاپنگ کرائی گئی۔ اس کے برعکس کپتان سرفراز احمد ہر ایک سے خندہ پیشانی سے مل رہے ہیں۔ ان کے گھر کے باہر ہروقت ٹی وی والوں کے او بی وین کھڑی رہتی ہیں اور وہ وقت ملتے ہی ہر ایک کو انٹر ویو دینے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔سرفراز احمد کہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے عزت دی ہے اور یہ عزت اور مقام میڈیا کی وجہ سے ملا ہے۔ کچھ کرکٹرز کی بیرون ملک بات چیت چل رہی ہے عید کے بعد وہ کرکٹرز بیرون ملک جاکر تقریبات میں شرکت کریں گے اور ان تقریبات کے منتظمین انہیں بھاری معاوضے کی پیشکش کررہے ہیں۔

تازہ ترین