• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی،گزشتہ مالی سال میں ایک ارب 13 کروڑ پراپرٹی ٹیکس وصول

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل کی زیر صدارت ایکسائز افسران کا اجلاس ہوا، جس میں ای ٹی اوز نعمان خالد ملک ، نازیہ جاوید ، ریاض حسین قریشی سمیت اے ای ٹی اوز اور تمام سرکلز کے انسپکٹروں نے شرکت کی ، ڈائریکٹر ایکسائز نے ضلع راولپنڈی سے مالی سال 2016-17کے دوران ایک ارب 13کروڑ روپے کی ریکارڈ پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری پر عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ ریکوری پنجاب کے دیگر اضلاع سے کہیں زیادہ ہے اس طرح راولپنڈی گزشتہ مالی سال کی پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری میں پہلے نمبر پر ہے اور مجموعی طور پر ہدف کے مقابلے میں ضلع راولپنڈی میں 80فیصد سے سے زیادہ ریکوری ہوئی ہے ، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے جہاں ای ٹی اوز کے کام کی تعریف کی وہاں اے ای ٹی اوز اور انسپکٹروں کے کام کو بھی سراہا اور کہا کہ ہمیں آئندہ بھی اسی محنت اور جذبے کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کرنی ہے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کیلئے ہمیں موجودہ ہدف سے بھی زیادہ ہدف دیا جا رہا ہے ہمیں اس کے حصول کیلئے بھی سخت محنت کرنا پڑے گی ۔
تازہ ترین