بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو بہاولپور ڈویژن ملک آصف رحیم چنڑ نے ماہ جون 2017 کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کنٹرول روم نے ماہ جون میں 31078فون کالز موصول کیں جن میں 2288کالزایمرجنسی سے متعلق تھیں اور ان پرجائے وقوعہ پر پہنچنے کا اوسطاً وقت 6.74 منٹ رہا۔ایمرجنسیز کی نوعیت بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ جون2017میں 693روڈ ٹریفک حادثات،34آگ لگنے کے واقعات، 76 لڑائی جھگڑے کے واقعات،4نہر میں ڈوبنے کے واقعات،1186میڈیکل و دیگر واقعات اور295دیگر ریسکیوایمرجنسیزآپریشن کے واقعات شامل ہیں۔گزشتہ ماہ پیشنٹ ٹرانسفر سر وس کے تحت 703 مریضوں کو احمدپور، حاصل پور، خیرپور اور یزمان و دیگر دیہی مراکز سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال اور سول ہسپتال اور پنجاب کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا۔اس کے علاوہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے تحصیل احمد پور شرقیہ میں رونما ہونے والے آئل ٹینکر سانحہ کی آتش زدگی سے ہونے والی ایمرجنسی کو بھر پور طریقے سے ڈیل کیا۔