• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت کئی شہروں میں تیز آندھی اوربارش‘موسم خوشگوار

ملتان،گڑھ مہاراجہ،عبدالحکیم،دائرہ دین پناہ (سٹاف رپورٹر،نامہ نگاران) ملتان میں مٹی کےطوفان کے بعد شدید بارش اورٹھنڈی ہواچلنےسےموسم خوشگوارہو گیاتاہم نواحی علاقوں میں آندھی اور بارش سےآم کےباغات کونقصان پہنچا،دیوارگرنےاورموٹرسائیکلوں کےتصادم سے5 افراد زخمی ہوگئے،محکمہ موسمیات نےآج بھی بارش کی نوید سنا دی۔تفصیلات کےمطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کےمختلف علاقوں میں جمعرات کی سہ پہرمٹی کاطوفان آیا،55کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچلنےوالی آندھی نےہرطرف مٹی پھیلادی،شہرکی سڑکوں اوربڑی شاہراؤں پرٹریفک کی روانی سست ہوگئی،دمہ اورسانس کےامراض میں مبتلامر یضوں کومشکلات کاسامناکرناپڑا،مٹی کےطوفان کےساتھ موٹرسائیکل سواروں کوبھی دشواری پیش آئی۔مٹی کےطوفان کےساتھ ہی ٹھنڈی ہواچلنےلگی اورشہرکےمختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی جوبعدازاں موسلادھارہوگئی،بارش کےبعدٹھنڈی ہواچلنےسےموسم خوشگوارہوگیا،شہری گھروں سےباہرنکل آئےاورموسم سےلطف اندوز ہوتےرہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج صبح سویرےملتان میں مزیدبارش کاامکان ہےاوردن میں گردآلود ہوائیں چلتی رہیں گی۔ ادھرگڑھ مہاراجہ اورنواحی علاقہ جات میں تیزآندھی اور بارش سےندی نالےبہہ پڑےاورموسم خوشگوارہوگیاجس سےگرمی کا زورٹوٹ گیااورلوگوں کےچہرےخوشی سےکھل اٹھےتاہم شدیدآندھی اوربارش سےٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیاجس سے حکومتی انتظامات کاپول کھل گیا۔ادھرعبدالحکیم،دین پور،امیدگڑھ، شہادت کندلہ،جلیل پور،باگڑ،کوٹ اسلام،حویلی کورنگہ بربیگی،قتال پور،کنڈسرگانہ گھگھ باراوردرکھانہ بارمیں پہلےآندھی اورپھر کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےموسم خوشگوارہوگیاکیونکہ کچھ دنوں سےسخت گرمی اورحبس نےلوگوں کاجینامشکل کردیاتھا،بارش ہونےپرلوگوں نےاللہ کاشکراداکیا۔ادھرجہانیاں شہراورگردونواح کےعلاقوں میں گزشتہ شام شدیدآندھی سےگرمی اورحبس کازور ٹوٹ گیا۔شدیدآندھی کی وجہ سےمیپکوکےفیڈرسٹی ون،سٹی ٹو،رحیم شاہ،علی شیروائین،حاجن شیر،صنعتی فیڈرٹرپ کرگئے،آندھی سےآم کےباغات کوشدیدنقصان پہنچا،متعدددرخت جڑوں سے اکھڑگئے۔آند ھی کاسلسلہ ایک گھنٹہ سےزائدجاری رہا،آندھی سےمرضی پورہ میں دیوارگرنےسے2افرادزخمی ہوگئےجنہیں ہسپتال داخل کرادیاگیاجہاں زخمی افضل اورعبداللہ کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔دائرہ دین پناہ میں مون سون کی پہلی بارش آدھ گھنٹہ سےزائدعرصہ جاری رہی اورجل تھل ایک کرکےرکھ دیا ،گلیاں بازارتالاب کا منظرپیش کرنےلگےنشیبی علاقوں میں آمدورفت میں مشکلات کاسامناہے۔بارش کےساتھ آندھی نےآموں کےبچےکھچےپھل کوادھیڑکررکھ دیا،ادھربارش کی آمدکےساتھ ہی حسب معمول بجلی غائب ہوگئی۔مون سون کی بارش سےموسم خوشگوارہوگیااورمنچلوں نےخوب لطف اٹھایا۔این این آئی کےمطابق لاہور،گوجرنوالہ، فیصل آبادسمیت کئی شہروں میں طوفانی ہوائوں کیساتھ موسلا دھاربارش نےموسم خوشگوارکردیا تاہم نشیبی علاقےبھی زیرآب آگئے،لاہورمیں 100سےزائد فیڈرزبھی ٹرپ کرگئے جس سےکئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔اوکاڑہ، کروڑلعل عیسن،دریا خان اورکلور کوٹ میں بھی ابرکرم خوب برسا۔آندھی کےباعث فتح پورروڈپردوموٹرسائیکلوں میں ٹکرسے3افرادزخمی ہوگئے۔
تازہ ترین