• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادبی دنیا میں کراچی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، ڈاکٹر منور ہاشمی

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز شاعر دانشور ماہر اقبالیات ڈاکٹر منور ہاشمی نے کہا ہے کہ ادبی دنیا میں کراچی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ اس شہر نے ہر دور میں تہذیبی زندگی کو متحرک رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ غنیمت کی جانب سے منعقدہ ماہانہ محفل مشاعرہ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

جس کے مہمان اعزازی، اکادمی ادبیات پاکستان (سندھ) کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو تھے۔ میزبان معرو ف شاعر اور سہ ماہی غنیمت کے مدیر اعلیٰ اکرم کنجاہی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ پروگرام آرگنائزر جواں فکر شاعر سحر تاب رومانی نے کلمات تشکر ادا کئے۔ جبکہ شاعر اور ادیب سلمان صدیقی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی کے علاوہ جن شعرا نے کلام سنایا ان میں اختر سعیدی، مجید فکری، اکرم کنجاہی، حجاب عباسی، ڈاکٹر نثار احمدنثار، مقبول زیدی، شاہد اقبال شاہد، شاعر علی شاعر، رانا خالد قیصر، سحر تاب رومانی، الحاج نجمی،ا ٓزاد حسین آزاد، اسد قریشی، کشور عدیل جعفری، سلمان صدیقی، سلمان ثروت، کامران طالش اور حجاب فاطمہ شامل تھیں ڈاکٹر منور ہاشمی نے کہاکہ اچھی شاعری دلوں پر حکمرانی کرتی ہے مجھےکراچی کے شعرا نے کبھی مایوس نہیں کیا۔ اکرم کنجاہی نے کہاکہ یہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آج منور ہاشمی ہمارے درمیان موجود ہیں انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر منور ہاشمی کی ادبی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے ان کی زندگی کی ہر جہت، روشن اورتابناک ہے ان کی تعلیمی خدمات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

ماہر اقبالیات کے حوالے سے انہوں نے جو کام کیا وہ بھی ادبی تاریخ کا ایک حصہ ہےا نہوں نے کہاکہ ڈاکٹر منور ہاشمی بنیادی طور پر شاعر ہیں لیکن نثر نگاری میں بھی انہوں نے منفرد مقام حاصل کیا ہے ان کی نثری اور شعری کتابوں کی تعداد ایک درجے سے زائد ہے۔

تازہ ترین