سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)زائرین و عقیدت مندوں نے مقامی ڈی پی او ڈی سی او محکمہ اوقاف کی انتظامیہ سے پروزر مطالبہ کیا ہے کہ زائرین کی سہولت کی خاطر دربار شریف امام علی ا لحق کو10بجے رات بند کرنے کی بجائے12بجے رات تک کھلا رکھا جائے کیونکہ10بجے رات دربار شریف بند کرنے سے لاتعداد زائرین حاضری دیئے بغیر مایوس واپس لوٹتے ہیں۔ یاد رہے کہ داتا دربار اور پاکپتن شریف کی درگاہ آجکل24گھنٹے زائرین کے لے کھلے رہتے ہیں جبکہ اسکے برعکس محکمہ اوقاف کا عملہ رات 9بجکر 30منٹ پرزائرین کو درگاہ سے باہر نکالنا شروع کردیتاہے۔