• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ حکمران ججوںسے ٹکرانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کرپٹ حکمران منصوبہ بنا رہے ہیں کہ کسی طرح ججز سے ٹکرایا جائے، میں عوام کو کال دے رہا ہوں کہ تیار ہو جائو کسی نے سپریم کورٹ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی آنکھیں نکال دینگے، مسلم لیگ (ن )کے پلیٹ فارم میں کریک پڑنے والے ہیں اسی لئے نواز شریف روزانہ اجلاس کر رہے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ مزدوری کرنا اچھی بات ہے لیکن نواز شریف نے دبئی میں ورک پرمٹ لیکر پورے ملک کی ناک کٹوا دی ہے، کرپشن کو جمہوریت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے جو جتنا کرپٹ ہے وہ اپنے خلاف کارروائی پر جمہوریت کیخلاف سازش کی بات کر رہا ہے، پہلے میں کہتا تھا کہ نواز شریف چور ہے اب پتہ چلا پورا ٹبر ہی چور ہے،پیر سے سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہونے والی ہے زیادہ سے زیادہ 6ہفتے کا وقت لگے گا بڑے سے بڑے شخص کا احتساب ہونے سے ہی ہمارا بقا ممکن ہے،آل پاکستان عام آدمی پارٹی کے چیئرمین چوہدری ناصر محمود کی جانب سے دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نےکہا کہ ملک میں پہلی بار کسی بڑے آدمی کو سزا ہونے جا رہی ہے ہم نہیں چاہتے جمہوری نظام کو نقصان پہنچے مگر چوروں اور لٹیروں کی جمہوریت بھی نہیں چاہتے، پپو کو تین میں سپلی لگی تھی مگر اب سپلی میں بھی فیل ہو گیا ہے، تقریب سے محمد عبداللہ گل (سربراہ تحریک نوجوانان ِ پاکستان)، کشمیری رہنما ماریہ اقبال ترانہ، خولہ خان، صدر عبدالحمید ملک جنرل سیکرٹری شاہدہ پروین اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین