کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی نے 8 سے 16 سال عمر کے کھلاڑیوں کے لئے سمر کیمپ کا اعلان کردیا. کیمپ 20 جولائی سے 3 اگست تک کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس اسٹریٹ17بلاک 5بالمقابل سرسید یونیورسٹی، گلشن اقبال میں انٹرنیشنل کھلاڑی جمیل احمد خان کی زیرنگرانی لگایا جائے گا ارشد صدیقی, شجاعت خان, شاکر علی، شجاعت خان، نعیم حیدر, عاصم خان اور امتیاز الحسن ان کے نائب ہوں گے۔ کے ایچ کے سیکریٹری حیدر حیسن کے مطابق کیمپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کی عمریں 8 سے 16 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو کے ایچ اے کے ’’لوگو‘‘ والی شرٹ دی جائیں گی۔