سکھر (بیورو رپورٹ) صالح پٹ کے رہائشی شنبانی برادری کے افراد نے پولیس کی زیادتی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل کریم بخش، علی شیر، مسماۃ اربیلی و دیگر نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے بااثر افراد ہمیں سود پر رقم لینے کے لئے تنگ کررہے ہیں، ہم ان سے رقم لینا نہیں چاہتے، سود خوروں نے پولیس کو رشوت دیکر ہمارے 2افراد روشن اور غلام رسول کو جھوٹے الزام میں گرفتار کرادیا ہے۔
ہماری ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا پولیس افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر بلاجواز گرفتار افراد کو رہا کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔