عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ پاناما کیس تیزی سے منطقی انجام تک جارہا ہے۔ کل ریسپونڈنٹ نمبر1 نوازشریف کا کیس ختم ہوجائے گا، ان کے وکیل نے مان لیا ہے کہ نوازشریف 2014 تک اقامہ پر دبئی میں رہے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وکیل نے تسلیم کرلیا ہے نوازشریف دبئی میںکمپنی کے چیئرمین رہے ہیں، آج ایسا لگتا ہے کہ حکومتی پارٹی چاہتی ہے کہ کیس احتساب عدالت بھیجا جائے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر سسٹم کو چلانا ہے تو نوازشریف کو اداروں سے پنگا نہیں لینا چاہیے۔
اس سے قبل پاناما کیس کی سماعت کے دوسرے روز سپریم کورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کہنے کو کچھ نہیں ، حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، ملکی اداروں کو تباہ نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ والیم 10کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے تو کھول دو، باقی گند والیم 10سے کھل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کوبتایا تھا معمولی باتوں پر22 ایم این ایز کو فارغ کیاگیا، نواز شریف کو عدالت سے جھوٹ بولنے پر معاف نہ کیا جائے۔
شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ حکمران ااپنی اولادوں کیلئے مال جمع کرتے رہے ہیں۔