• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل خودکش حملے پر افسوس، لاہور دھماکے پر چپکی، مودی کے رویے پر بھارتی میڈیا بھی بول پڑا

لاہور (خالد محمود خالد) کابل خودکش حملے پر افسوس، لاہور دھماکے پر چپکی، مودی کے رویے پر بھارتی میڈیا بھی بول پڑا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دوغلی پالیسی کی بازگشت بھارتی میڈیا میں بھی سنائی دے رہی ہے گزشتہ روزکابل میں کار بم دھماکے میں 36افراد کی ہلاکت کے فوراً  بعد نریندر مودی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے نام پیغام میں انتہائی د کھ اور افسوس کا اظہار کیا لیکن لاہور میں 26افراد کی ہلاکت بھارتی وزیراعظم کے لئے اہمیت کی حامل نہیں رہی،انہوں نے اس حوالے سے نہ تو پاکستان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا اور نہ ہی کوئی ٹویٹ کیا جس پرایک بھارتی ٹی وی نے لاہور بم دھماکے کی رپورٹ دیتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں شہید ہونے والے افراد انسان نہیں جن کے مرنے پر وزیراعظم کو دکھ نہیں ہوا۔

تازہ ترین