• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ فٹ بال: نیمار نے ڈیبیو میچ میں پیرس کو جتوادیا

پیرس ( جنگ نیوز) دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی نیمار نے پیرس سینٹ جرمین کے لئے ڈیبیو کو یادگار بنالیا۔ ان کی کارکردگی کی بدولت پی ایس جی نے فرنچ لیگ کپ میں گوئن گیمپ کو تین گول سے مات دے دی۔ بارسلونا سے 222ملین یورو کے عوض پی ایس جی جوائن کرنے والے برازیلی اسٹار نے ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا اور ایک گول کرنے میں مدد دی۔

نیمار کو اس شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو اتنا جاندار اور زندہ پہلے کبھی محسوس نہیں کیا۔ مجھے پتہ تھا کہ بارسلونا کو چھوڑنا مشکل ہو جائے گا لیکن یہاں آکر میں خوش ہوں۔ لوگوں کا خیال تھا کہ بارسلونا چھوڑنا مرنے کی طرح ہے لیکن میں پہلے کی طرح ہی زندہ ہوں۔

تازہ ترین