• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ اسپاٹ فکسرز کو دوسروں کیلئے ’مثال‘ بنانے کا فیصلہ

Decision To Make Super League Spot Fixers An Example For Others

پاکستان کر کٹ بورڈ نے ملکی کرکٹ سے اسپاٹ فکسنگ کو ختم کرنے کے لئے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ ملوث کھلاڑیوں کو سخت سے سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اسے دیگر کرکٹرز کیلئے مثال بنادیا جائے۔

بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کھلاڑی فیصلے کیخلاف عدالت میں اپیل بھی نہیں کرسکیں گے، نوجوانوں کھلاڑیوں کو فکسنگ سے بچانے کیلئے خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے اور کھلاڑیوں کو اس حوالے لیکچرز بھی دیے جارہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں مبینہ طور پر ملوث شرجیل خان ، خالد لطیف ، شاہ زیب حسن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئندہ ماہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کا فیصلہ متوقع ہے جس میں ملوث کھلاڑیوں کو تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی تحقیقات کرنیوالا ٹریبونل ایسا فیصلہ دے گا جس کے بعد کھلاڑی عدالت سے اپیل نہیں کرسکیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اگر کوئی بھی کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو اسے سخت سزا دی جائے گی تاکہ کوئی بھی کھلاڑی آئندہ میچ فکسنگ کا تصور بھی نہ کرسکے ۔

انہوں نے بتایاکہ نوجوانوں کھلاڑیوں کو فکسنگ سے بچانے کیلئے خصوصی ٹریننگ دی جارہی ہے اور کھلاڑیوں کو اس حوالے لیکچرز بھی دیے جارہے ہیں۔

 

تازہ ترین