• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں،پیر مظہر کے خلاف انکوائری ختم کردی،نیب

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب حکام نے سندھ ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم میں بھرتیوں سے متعلق سابق وزیر پیر مظہر الحق کے خلاف انکوائری ختم کر دی گئی ہے .

جمعرات کو دورکنی بینچ نے نیب انکوائری کے خلاف پیر مظہر الحق ود یگر کی درخواستوں کی سماعت کی ، دوران سماعت پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا گیا کہ نیب نے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کی انکوائری ختم کردی ہےجس کے بعد مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے.

نیب حکام کے مطابق سابق سینئر وزیر تعلیم پیر مظہر الحق سمیت محکمہ تعلیم کے افسران پر جعلی بھرتیوں کا الزام تھا،درخواست میں پیر مظہر الحق کی پیروی منصور الحق سولنگی ایڈووکیٹ نے کی ۔ 

تازہ ترین