• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نے محمد یوسف عرف ٹھیلے والا کومیڈیا کے سامنے پیش کردیا

Rangers Produced Muhammad Yousaf Alias Thele Wala Before Media

رینجرز نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف عرف ٹھیلے والا کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

ترجمان رینجرز سندھ میجر قمبر رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم لندن کی لیڈرشپ نے اپنے سرگرم کارکن کوخود روپوش ہونے کاکہا، محمد یوسف ایم کیو ایم لندن کی پریس ریلیز پڑھ کر خوفزدہ ہوگیا اورمارےجانے کےڈر سے خود کو رینجرزکے حوالے کردیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم لندن آئےدن قانون نافذکرنےوالےاداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے کاسلسلہ جاری رکھے ہوئےہے، محمد یوسف عرف ٹھیلا والا زندہ ہے، ایم کیوایم لندن نے محمد یوسف ٹھیلے والے کی جھوٹی موت ظاہر کی۔

رینجرز نے اس دوران محمد یوسف عرف ٹھیلے والا کومیڈیا کے سامنے پیش کیاجس کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن کی پریس ریلیز پڑھ کر خوفزدہ ہوگیا اور میر پور خاص فرار ہوگیا، آج صبح میں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا۔

ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن کا وطیرہ ہے کہ اپنےکارکنوں کو روپوش کرواکر، قتل کرواکر قانون نافذ کرنےوالےاداروں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتاہے۔

تازہ ترین