سکھر (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام نے سکھرمیں عمران خان کے جلسے کے مقابلے میں دس گنا بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیاہے۔جے یوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جے یوآئی کی جانب سے دس گنا بڑا جلسہ سکھر لب مہران پر منعقد کیا جائے گا۔ عمران خان کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود دس ہزار لوگ بھی اکھٹے نہیں کرسکے ہیں،19 اکبوتر کواسی پارک میں ایک لاکھ لوگ شریک ہوں گے۔عمران خان کی سندھ میں کو ئی ضرورت نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی سکھرکے سیکرٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ خیبر پختونخواہ مین پی ٹی آئی کو بچائیں۔ سندھ آپ کے بس کی بات نہیں ہے، عمران خان نے رات کی تاریکی مین مرد و خواتین کے لئے سات ہزار کرسیان لگواکر اعلان کہاہے کہ پی ٹی آئی نے سکھر میں پاور شو کیا ہے جے یوآئی سکھر کی جانب سے ہم19اکتوبر2017 جمعرات کو رات کی تاریکی میں نہیں بلکہ دن کی روشنی میں مرکزی قیادت نہیں بلکہ صوبائی قیادت خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نہیں بلکہ صرف اسکول کالج یونیورسٹی اور مدارس کے نوجوان طلبہ پر مشتمل اسی گرائونڈ میں اسی اسٹیج پر پروگرام کرکے دکھائیں گے جو عمران خان کے سونامی کوبہاکرلے جائے گا۔