اسلام آباد(آئی این پی )راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر5ریکارڈ کی گئی تاہم کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام 5بجکر 25منٹ پر روالپنڈی اسلام آبادسمیت خیبرپختونخو،آزاد کشمیر ا ور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عمار تیں لرز اٹھیں اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، اسلام آباد،ایبٹ آبا د،ہری پور،مردان، تربیلا غازی، مانسہرہ، لاہور، فیصل آباد، باغ، مظفرآباد سمیت دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز زلزلے کی گہرائی 17کلومیٹر اور مرکز مینگورہ سے 67کلومیٹر شمال میں تھا۔
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے کسی بھی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔