• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پی آئی اے بیل آئوٹ پیکیج کی منظوری دینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پی آئی اے کو عنقریب بیل آئوٹ پیکج کا اعلان کریں گے اس کیلئے وہ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے منظوری لیں گے پی آئی اے کا بیل آئوٹ پیکج کم وبیش 20 ارب روپے کا ہوگا یہ خطیر رقم پی آئی اے کو متعدد مراحل میں ملے گی اس بیل آئوٹ پیکج کی رقم سے پی آئی اے نصف درجن کے لگ بھگ جدید مسافر بردار طیارے چھ سے آٹھ سال کی ڈرائی لیز (DRY LEASE) پر حاصل کرے گی۔

اسی پیکج سے پی آئی اے زیراستعمال طیاروں کیلئے ضروری اوریجنل سپیئر پارٹس/ ایکوئپمنٹ خریدے گی اس پیکج سے قومی ایئر لائن میں سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی انفراسٹرکچر ڈویلپ کیا جائے گا پی آئی اے کے پاس اس وقت 37 طیارے ہیں جن میں سے ویت نام ایئر لائن سے مختصر (WET) لیز پر حاصل کئے گئے چار طیارے 31 اکتوبر تک واپس کر دیئے جائیں گے اس کے نتیجے میں پی آئی اے کے زیراستعمال طیاروں کی تعداد 33 رہ جائے گی ان میں سے ایک بوئنگ۔777 طیارہ ایک ایئر بس اے۔320 طیارہ ایک اے ٹی آر طیارہ نارمل اوورہالنگ اور ٹیسٹ کیلئے فی الحال گرائونڈ ہیں یہ تینوں طیارے اے کیٹگری کے ٹیسٹوں کیلئے ایک ہفتے کیلئے گرائونڈ ہیں جو آئندہ ہفتے پی آئی اے زیراستعمال لے آئے گی۔

تازہ ترین