• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،کچے کے جنگلات میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ،مغوی بازیاب

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لئے کچے کے جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیز کردیا، ایک مغوی عرفان ملک کو با حفاظت بازیاب کرالیا گیا جبکہ تین مغویوں کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش کی سربراہی میں جاری آپریشن میں پولیس نے ڈاکوؤں کی متعدد پناہ گاہوں کو مسمار بھی کیا اور آپریشن کے دوران پانچ ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صادق آباد کے رہائشی چار افراد کو سدھوجا کچے کے علاقے سے اس وقت اغوا کر لیا گیا جب وہ ایک دوست کی دعوت پر تیتر کے شکار کے لئے آئے تھے جس کے بعد پولیس نے ڈاکوؤں کے پیروں کے نشان کے ساتھ ان کا تعاقب شروع کیا اور پولیس کی بھاری نفری، کمانڈوز، بکتربند گاڑیوں اور جدید اسلحہ کے ساتھ آپریشن میں حصہ لے رہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید تین مغویوں جن میں رضوان، شمشیر اور اجمل کو بازیاب کرالیا جائے گا۔

تازہ ترین