راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ہائر سیکنڈری سکول امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا کامیاب امیدواروں کا تناسب 54.9فیصد رہا ، امتحان میں 65123امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 29198 امیدوار فیل ہوئے۔امتحان میں پہلی پوزیشن کیڈٹ کالج حسن ابدال کے ہنزلہ مہتاب نے 1041 نمبر لے کر ،گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے ارسلان احمد نے 1037نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹائون کی بسما ساجد نے 1034نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجیرنگ گروپ بوائز میں پنجاب کالج آف انفارمیشن کے گوہر محمود باجوہ نے 1030 نمبر لے کر پہلی، کلر کہار سائنس کالج فار بوائز کے مرزا توحید احمد نے 1029 نمبر لے کر دوسری اور تلہ گنگ کے کیمبرج انٹرنیشنل سکول کے محمد دانش نے 1027 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پری انجینئرنگ گرلز میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج سیٹلائٹ ٹائون کی بسما ساجد 1034 نمبر لے کر اسی کالج کی میمونہ بتول 1026 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی آصفہ رحمان نے 1025 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس میں لڑکیوں میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹائون کی سدرا جبین نے 962 نمبر لے کر، اسی کالج کی بسما خان نے 951 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج گوجر خان کی آنسہ طاہر نے 944 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس گرلز گروپ میں سیٹپ کالج سیٹلائٹ ٹائون کی نرما ریاض نے1024 نمبر لے کر پہلی، پنجاب کالج فار ویمن کی عربیہ ناصر نے 1018 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج تلہ گنگ کی سفینہ الماس نے 1004 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس فار بوائز میں پنجاب کالج پی ڈی خان کے محمد فیروز نے 968 نمبر لے کر پہلی، ملٹری کالج اپر ٹوپہ مری کے اسامہ بن خالد نے 948 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج سیٹلائٹ ٹائون کے آفتاب اختر نے 946 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ بوائز میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج فار انفارمیشن سیٹلائٹ ٹائون کے ثاقب سعید نے 924 نمبر لے کر پہلی، جناح کالج فار کامرس جہلم کے محمد حامد حسین نے 912 نمبر لے کر دوسری اور پنجاب کالج گوجر خان کے محمد حارث نے 898 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہیومنٹیز گروپ فار گرلز گورنمنٹ کالج فار ویمن گوجر خان کی ہما عروس نے 963 نمبر لے کر پہلی تحصیل فتح جنگ مورت کی آنسہ بی بی نے 921 نمبر لے کر دوسری اور دختر اسلام کالج فار ویمن کی میمونہ ظفر نے 919 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن پنجاب کالج فار گرلز کی سنبل جاوید نے 1032 نمبر لے کر پہلی پنجاب کالج فار ویمن سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی کی حنا جاوید نے 1024 نمبر لے دوسری اورکلر کہار سائنس کالج کی سدرہ ناز 1022 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ہیومنیٹر گروپ فار بوائز میں گورنمنٹ کالج اٹک کے محمد اسد علی نے 885 نمبر لے کر پہلی جناح انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن سیٹلائٹ ٹائون کے تیمور شاہ نے 852 نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ کالج چکوال نے حمزہ نعیم نے 847 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل میں بوائز گروپ میں پہلی پوزیشن کیڈٹ کالج حسن ابدال کےہنزلہ مہتاب نے 1041 نمبر لے کر پہلی ، گورنمنٹ کالج چکوال کے ارسلان احمد نے 1037 لے کر دوسری اور کلر کہار سائنس کالج کلر کہار کے محمد انس ہارون جنجوعہ نے 1033 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔