اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع میں نئی وردی پہننے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کو موصول ہونے والے حکم نامے میں راولپنڈی پولیس کے چاروں اضلاع اٹک، جہلم، چکوال اور راولپنڈی میں نئی یونیفارم پہننے کا حکم جاری کیا گیا ہے جو زیتون کے پھل کے رنگ کی طرح کی سبزی مائل ہے۔ اس حکم کا اطلاق فوری ہوگا۔