راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے نرنکاری بازار راولپنڈی میں بڑے گوداموں پر چھاپہ مار کر ایک لاکھ دس ہزار پیکٹ کے قریب گٹکا برآمد کر لیا۔ ویجیلنس سیل کی اطلاع پر باچہ خان ٹریڈرز اور خضر ٹریڈرز کے گوداموں پر چھاپہ مارا گیا اوردیگر صوبوں سے اکٹھا کیا گیا گٹکا برآمد کر لیاگیا۔ گٹکاپنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی ہونا تھا۔برآمد شدہ گٹکا کوآگ لگا کر تلف کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن گٹکا فری پنجاب ہے۔گٹکا کینسر کی سب بڑی وجہ ہے۔ ٹیکسلا اور اٹک میں بھی مختلف فوڈ پوائنٹس اور پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی گئی اور معروف بیکری کے پروڈکشن یونٹ کو ایک لاکھ جرمانہ جبکہ فضل شنورای ریسٹورنٹ کو وارننگ نوٹس جاری کیاگیا۔