• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ نور نےولی حامد سے خلع لے لی

Actress Noor Divorce Was Taken Away From Hamid

پاکستانی فلم اسٹار نور نے اداکار ولی حامد سے بھی عدالت کے ذریعے خلع لے لی ہے۔

استاد حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد خان اور اداکارہ نور نے 2015 میں خاموشی سے شادی کی تھی جو اداکارہ کی چوتھی شادی تھی۔

گھریلو تنازعات کے باعث دونوں اداکاروں کی شادی زیادہ عرصہ نہیں چل پائی اوراداکارہ نے ولی حامد سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہوئے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیاتھا۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے اداکارہ نور اور ولی حامد کو آپس کے اختلافات ختم کرنے کے لیے 15 منٹ کا وقت بھی دیا لیکن ولی حامد، نور کو منانے میں ناکام رہے۔

لاہور کی فیملی کورٹ نے آج سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور کی یہ چوتھی شادی ہے جو ناکامی کا شکار ہوئی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔ نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی۔

تازہ ترین