• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناصر مسرور احمد کے اعزاز میں ایف بی آرکی قیادت کا الوداعیہ

اسلام آباد ( حنیف خالد) پاکستان کسٹم گروپ کے سنیئر عہدیدار ناصر مسرور احمد کی پاکستان کسٹم سروس اور ملک کیلئے خدمات بے مثال ہیں۔ پاکستان کسٹم سروس کے تمام افسروں کو ان کی تقلید کرنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ایف بی آر کے چیئرمین طارق محمود پاشا اور ایف بی آر کے ممبر صاحبان نے جمعہ کی سہ پہر ان کے اعزاز میں دیئے گئے الوداعیہ میں کیا۔

ناصر مسرور احمد جو ان دنوں ایف بی آر کے ممبر ہیومن رائٹس مینجمنٹ کے عہدے پر فائز ہیں ساٹھ سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد آج23 ستمبر 2017 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہورہے ہیں۔ ناصر مسرور احمد نے ایف بی آر کے چیئرمین ممبروں اور پاکستان کسٹم سروس کے تمام افسروں کے دوران ملازمت ان سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے جو کچھ خدمات سرانجام دیں وہ ٹیم ورک کا حصہ تھیں۔ پاکستان کسٹم سروس کے تمام افسروں سٹاف کو ٹیم ورک کے اصول کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔ ایف بی آر کے موجودہ ممبر کسٹم زاہد کھوکھر نے اپنے پیش رو کے بارے میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کسٹم سروس کوپذیرائی بخشی ہے۔

تازہ ترین