• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی پارٹی پالیسی نہیں بتائی گئی تھی،جو بہتر سمجھا وہ کیا، عتیق شیخ

No Party Policy Told Did What Thought Better Atique Sheikh

سینیٹ میں انتخابی اصلاحات بل کے دوران ن لیگ کی حمایت میں ووٹ ڈالنےکے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر عتیق شیخ کہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات بل پرووٹنگ سےمتعلق کوئی پارٹی پالیسی نہیں بتائی گئی تھی،جو بہتر سمجھا وہ کیا۔

سینیٹ میں انتخابی اصلاحات بل کے معاملے پر اپوزیشن کے مقابلے میں ن لیگ کو صرف ایک ووٹ کی برتری سے نئی قانون سازی کا موقع مل گیا اوریہ ایک ووٹ متحدہ قومی موومنٹ کے عتیق شیخ کا تھا۔

اپوزیشن میں ہوتے ہوئے حکومت کے حق میں ووٹ دینے پر عتیق شیخ نے مؤقف اپنایا ہے کہ ووٹنگ پرانہیں پارٹی پالیسی نہیں بتائی گئی تھی، انہوں نے خود جو بہتر سمجھا وہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور سینیٹر طاہر مشہدی نے ان سے رابطہ نہیں کیا تھا ۔

عتیق شیخ کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی کلاز203میں ترمیم پرووٹنگ کے دوران ایم کیوایم کا واحد رکن تھا،ووٹ دیتےوقت جومجھےبہتر لگا وہی فیصلہ کیا،پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 

تازہ ترین