حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سائٹ تھانے کی حدود میں فتح چوک کے قریب سابقہ آئل فیکٹری پر پولیس کی اسپیشل ٹیم کاچھاپہ‘ کروڑوں روپے مالیت کادیسی خشک گٹکا ‘ پان پراگ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات کے علاوہ پیکنگ کی مشین برآمدکرلیں‘ جبکہ مارکیٹ تھانے کی حدود میں گودام پرچھاپے کے دوران بھاری مقدار میں انڈین گٹکا اورغیرملکی اسمگل سیگریٹس برآمدہوگئیں تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
حیدرآبادپولیس کے ترجما ن نے کہاہے کہ کاروائیاں خفیہ مضر صحت مین پوری وگٹکے کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں کی گئیں جس کے دوران سائٹ میں سابقہ الرحیم آئل مل جہاں گذشتہ کئی سال سے پاکستان پان پراگ‘ فائین گٹکا اور تمباکو وکیمیکل سے بنے دیگر مضر صحت گٹکے تیار کئے جارہے تھے پولیس کاروائی کے دوران کارخانہ بند تھا دوسری کاروائی مارکیٹ تھانے کی حدود میں گل خان پیٹرول پمپ کے قریب ایک گودام پر کی گئی یہاں سے بھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔