• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالجز اور یونیورسٹیز میں پان، سگریٹ گٹکے اور چھالیہ کی فروخت پر پابندی عائد

لاہور(خبر نگار) صوبائی حکومت نےپنجاب بھر کے سرکاری ونجی کالجز اور جامعات میں پان، سگریٹ ،سپاری،چھالیا اورگٹکے کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔اس حوالے سے  ڈی پی آئی کالجز اور محکمہ ہا ئیر ایجوکیشن کو ہدایات جاری کر دی  گئی ہیں  ۔ وزیر برائے اعلی تعلیم رضا علی گیلا نی نے کہا ہےکہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ادارے کے خلاف  خلاف ایکشن ہوگا ۔ وزیر تعلیم   نے گذشتہ روز  تعلیمی بورڈ میں تعلیمی اداروں میں انسداد منشیات کے حوالے سے ڈرگ ایڈوائیزری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔   اس موقع پرانھوں نے اعلان کیا  کہ  فوری طور پر سرکاری اور پرائیویٹ  اعلیٰ تعلیمی  اداروں میں پان، سگریٹ ،سپاری اور گوٹکا فروخت کرنے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی صحت پہلی ترجیح ہے ۔ جبکہ دوسری جانب انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جن جامعات نے بغیر اجازت شعبوں کا آغاز کیا ہے ان کو فوری طور پر قوانین پر عملدرآمد کرنا ہوگا ۔ملاقات میں  انچارج سکول پروگرام یوتھ کونسل سید محسن ، ڈاکٹر اکرام ، ماہر نفسیات صائمہ شہزاد، نثار حسین  اور دیگر بھی شامل تھے ۔
تازہ ترین