کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل و سابق رکن قومی اسمبلی حافظ سلمان بٹ نے کہا ہے فیصل صالح حیات پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر نہیں رہے، فیڈریشن نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، مریم نواز اور کیپٹن صٖٖفدر کا فٹ بال سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کو فٹ بال کے معاملات میں گھسیٹنا منافقت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےجمعرات کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری اور جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے فیصل صالح حیات کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا صدر بنایا تھا اور سابق صدرفیصل صالح حیات 12 سال تک فیڈریشن کا حصہ رہے ان کے دور میںفیڈریشن نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، کمیشن کھاتے رہے اور فیفا سے غلط بیانیاں کرتے رہے۔