• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو جرسی میں تیسرے سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کاانعقاد

امریکی ریاست نیو جرسی کے لانگ بیچ آئی لینڈ پرتیسرے سالانہ بین الاقوامی پتنگ میلے کاانعقاد کیا گیا۔

4روز تک جاری رہنے والے اس میلے کے دوران دنیا بھر سے ماہر پتنگ باز ٹیموں اور انفرادی حیثیت میںیہاں پہنچے ۔

اس بین الاقوامی پتنگ میلے کے دوران سینکڑوں منفر انداز اور ڈیزائن کی چھوٹی بڑی پتنگیں آسمان پر رنگ بکھیرتی نظر آئیں ۔

واضح رہے کہ یہ میلا9اکتوبر تک جاری رہا جبکہ اس دوران ہزاروں افراد نے اس میں شرکت کی۔

تازہ ترین