• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ پر جنگلی ہاتھیوں کے حملہ سے خاتون اور3بچے ہلاک

لندن (پی اے) جنوبی بنگلہ دیش میں جنگلی ہاتھیوں کے ایک غول نے ایک نئے کیمپ پر حملہ کردیا جہاں روہنگیا پناہ گزین سو رہے تھے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور تین بچے ہلاک ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ افسر محمدعلی کبیر نے بتایا کہ ہاتھیوں کا ایک ریوڑ یوکھیا ٹائون میں قائم کیے گئے بالو کھالی کیمپ میں داخل ہوگیا اور وہاں نصب خیموں کو پائوں تلے روند ڈالا۔ انہوں نے بتایا کہ ہاتھیوں کے اس حملے میں دیگر چار افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دوسرے بہت سے بچائو کے لیے خیموں سے بھاگ گئے تھے۔ حکام نے بتایا کہ نیا کیمپ جنگل میں ایک ایسی جگہ قائم کیا گیا تھا جہاں قبل ازیں ہاتھیوں کے ریوڑ کی بہتات ہوتی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ برما کی سرحد سے متصل بنگلہ دیش کے ضلع کاکس بازار میں پناہ گزینوں پر جنگلی ہاتھیوں کے حملے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ قبل ازیں ہونے والے دو حملوں میں کم از کم7افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ اگست سے5لاکھ 25ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزین برما سے فرار ہوکر بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔
تازہ ترین