• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص ،آگ لگنے سے چارجھونپڑیاں خاکستر

میرپورخاص( نامہ نگار) گوٹھ اللہ ڈنو لاکھو میں واقع ہاریوں کی ایک جھونپڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی۔ اطلاع دینےکے باوجود فائر بریگیڈ موقع پر نہیں پہنچ سکی ، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد کے تحت سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم آتشزدگی سے چار جھونپڑیاں اور ان میں رکھا گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا اور چاروں خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔
تازہ ترین