• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون آباد،ناجائز تعلقات قائم نہ کرنے پرنوجوان نےلڑکی پرتیزاب پھینک دیا

ہارون آباد(نمائندہ جنگ) منڈی ہارون آباد کے علاقے مصطفیٰ ٹاؤن میں گزشتہ رات امجد نے فاطمہ کے چہرے پر تیزاب پھینک کرفرار ہو گیا۔ لڑکی کی چیخ و پکارپر اہل خانہ بیدار ہوگئے تو فاطمہ کو فوری طور پر ٹی ایچ کیوہارون آبادپہنچایا گیا لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم فاطمہ پر بری نظر رکھتا تھا اور اس کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا لیکن فاطمہ کے انکار پر ملزم امجد مشتعل ہوگیا اور اس نے گزشتہ شب مناسب موقع دیکھ کر فاطمہ پر تیزاب پھینک کر اس کا چہرہ جھلسا دیاپولیس نے فاطمہ کے بھائی کے مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین