کہتے ہیں جوش میں ہوش نہیں کھونے چاہئے ورنہ کبھی کبھی ایسی شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑجاتا ہے جیسا کہ بیچارے اس گول کیپر کے ساتھ ہوا۔
تھائی لینڈ کے دار الحکومت بینکاک میں ہونیوالی فٹ بال لیگ کے ایک میچ میں مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو پنالٹی شوٹ دیئے گئے۔
آخری پنالٹی شوٹ میں بال گول پوسٹ سے ٹکرا کر اوپر اْچھلی تو گول کیپر اپنی ٹیم کی جیت پر خوشی منانے لگا تاہم بال واپس آکر گول کے اندر داخل ہوگئی اور میچ برابر ہوگیا۔
اسی لیے کہتے ہیں کہ جوش میں ہوش و حواس بحال رکھنا ضروری ہے ورنہ کبھی کبھی جیت کی خوشی غم میں بھی بدل جاتی ہے۔